پی پی ماضی کی بڑی جماعت ہے، چوہدری نثار

شائع 11 نومبر 2016 01:26pm

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیپلزپارٹی کو ماضی کی بڑی جماعت قراردے دیا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کا افتتاح کیا جہاں وزیر داخلہ نے پیپلزپارٹی کو ماضی ،پی پی سربراہ بلاول بھٹو کو بچہ قرار دیتے ہوئے پرویز خٹک کیلئے سخت لہجہ اپنایا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے حوالے سے چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت تھی لیکن اب غیرسنجیدہ سیاست کی الف ب سے بھی نا واقف بچہ جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے ، پیپلزپارٹی کیلئے کہنے کو بہت کچھ ہے مگرمناسب وقت کا منتظر ہوں۔

پلانٹنڈ اسٹوری تحقیقاتی کمیٹی پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کمیٹی اراکین کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا، آئندہ ہفتے اخبار کے ایڈیٹراور صحافی کو بھی بلایا جائے گا ، اس معاملے پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے کوئی اور دکان ڈھونڈیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ڈیکٹیٹرکے بیان پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتشاراور تشدد پھلانے والوں کیلئے وہ ڈیکٹیٹر ہی ہیں لیکن اگر ڈیکٹیٹر ہوتے تو دو نومبر کو اجازت نہیں ملتی۔

اس موقعے پرچوہدری نثارآئندہ سال فروری تک ملک کے ہرضلع میں پاسپورٹ دفترقائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Read Comments