Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کے بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا۔
اپنے بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کے بیان پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔ پی پی رہنما مولو بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اسہی گورنر کیساتھ وزیراعظم نواز شریف بھی اپیکس کمیٹی میں اجلاس کرتے تھے۔
نہال ہاشمی نے اپنے بیان میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو دہشت گردوں کا نمائندہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اب گورنر ہاوس میں دہشت گرد نہیں بلکہ عوامی نمائندہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چودہ سال قبل جو دہشت گردوں کا ئمائندہ گورنر ہاوس میں آیاتھا آج یہ اس سے پاک ہوگیا۔