عاصم کیپری نے امجد صابری کے قتل کا اعتراف کرلیا

شائع 11 نومبر 2016 02:19pm

کراچی :کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عاصم کیپری نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کا اعتراف کرلیا۔امجدصابری سمیت دیگرہائی پروفائل کیسز میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگردعاصم کیپری نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔

عاصم کیپری نے  سنسنی خیزانکشافات کرتے ہوئےجے آئی ٹی میں امجدصابری قتل کااعتراف کرلیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عاصم کیپری نے امجدصابری کااعتراف کیا۔جے آئی ٹی کوبیان دیتے ہوئے عاصم کیپری کا کہنا تھاکہ امجدصابری کی فرقہ ورانہ بنیاد پرٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کی۔

امجدصابری کی ویب سائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی ۔معروف قوال کے قتل کا جب منصوبہ بنایا گیا توپھرپڑوس میں گھرلے کر شفٹ ہوگئے۔قتل سے قبل امجد صابری کی مکمل ریکی کی گئی۔

Read Comments