پانامہ لیکس پر وزیراعظم سرخرو ہونگے، احسن اقبال

شائع 11 نومبر 2016 02:24pm

کراچی:وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم کو استعفی نہیں دینا پڑیگا وہ سرخرو ہوں گے ۔ عشرت العباد سے اچھی ریلیشن شپ رہی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفاق کی جانب سے تعینات کئے جانے والے  بیاسی سالہ گورنر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ انکی عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا سعید الزماں صدیقی قابل انسان ہیں،اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

وفاقی وزیر نے پانامہ لیکس کیس پر اپنی جیت کا عزم کئے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو استعفی دینے کی نوبت نہیں آئے وہ سرخرو ہوں گے ۔ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

وفاقی وزیر نے دوہزاراٹھارہ انتخابات پر کہا کہ منظر نامہ واضح ہوتا جارھا ہے، مسلم لیگ ہی کامیاب ہوگی ۔

Read Comments