'بولی وڈ شخصیات کے تبصرے، 'بھیا سب سے بڑا روپیہ
نئی دہلی : بھارت میں کالے دھن کیخلاف کریک ڈاون کے بعد بولی وڈ شخصیات نے نئے دوہزار کے روپے کے ساتھ تصاویر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں اوراس حوالے سے دلچسپ بیانات لکھے ہیں۔
بھارت میں مودی سرکار نے کالے دھن کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے بعد کئی بینکوں میں قطاریں لگ گئی ہیں اور لوگ اپنے پاس موجود ہزار اور پانچ سو کے نوٹ کو تبدیل کروانے کیلئے قطاریں لگائے کھڑے ہیں۔
تاہم ایسے میں بھارت میں کچھ بولی وڈ اور معروف شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس حوالے سے دلچسپ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں یہ شخصیات نیا جاری ہونے والا دوہزار کا نوٹ پکڑے ہوئے ہیں۔
ایسی بعض تصاویر درج ذیل ہیں۔
سوفی چوہدری نے بھی انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنی تصویر شیئر کی ہے، تصویر کیساتھ انہوں نے درج کیا ہے ' بھیا سب سے بڑا روپیہ' بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹاکر نے بھی دوہزار کے بھارتی نوٹ کیساتھ مسکراتے ہوئے تصویر ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی۔ بھارتی اداکار کنال کھولی نے انگزیری میں لکھا' شو می دا منی'۔