لاہور:معروف گلوکار اے نیئر چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
آج نیو زکے مطابق معروف گلوکار اے نیئر چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اے نیئر دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے اے نیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا فرمائی ہے۔