پنجاب : موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

شائع 12 نومبر 2016 07:42am

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا۔

حافظ آباد،گوجرانوالہ،سرگودھا اور پسرور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کےساتھ بارش کاسلسلہ شروع ہوا جو صبح ہوتے ہی مزید بڑھ گیا۔

جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش نے فضاء میں موجود بیماریاں پھیلانے والی آلودگی کو بھی زمین میں تھمادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی یہ صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔

Read Comments