سندھ کے  گورنر سعید الزماں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایت

شائع 12 نومبر 2016 11:03am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کے بعد نئے گورنر سعید الزماں صدیقی نے بھی اپنے پہلے حکم نامے میں سیکیورٹی اورپروٹوکول اسٹاف کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق نئے گورنرسندھ نے اپنے پروٹوکول اسٹاف کوہدایت کی ہے کہ میری آمدورفت کے دوران ٹریفک کوکم سے کم متاثرکیاجائے تاکہ شہری پریشان نہ ہوں۔

واضح رہے کہ  ان سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اپنا پروٹوکول اسٹاف نصف کرنے اوراپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک نہ روکنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔

 شہریوں نے نئے گورنرسندھ کی جانب سے پروٹوکول کم کرنے اوروی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک نہ روکنے کے اقدام کوسراہا ہے۔

Read Comments