Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا کوئی رہنما ملک سے فرار نہیں ہوا،دہشت گردی کیخلاف کھڑے ہیں،ہمارے پاس صرف عدالتیں ہی ڈرائی کلین مشینیں ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا کوئی رہنما ملک سے فرارنہیں ہوا، ہم عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں ہمارے پاس ڈرائی کلین کیلئے صرف عدالتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ایم کیوایم کھڑی ہے،ایم کیوایم کسی جرائم پیشہ فرد کے پیچھے کھڑی نہیں ہوگی۔