Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حب:حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تینتیس سے بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
آج نیو زکے مطابق حب میں ضلع لسبیلہ میں شاہ نورانی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا مغرب کے قریب اس وقت ہوا جب یہاں پر دھمال جاری تھا۔
دھمال میں زائرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ واقعے میں ابتدائی طور پر پندرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم اب ڈاکٹرز نے واقعے میں پچاس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ زائرین کی بڑی تعداد بھی زخمی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دہشت گردی میں سو سے زائد زائرین بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں تاخیر سے جائے وقوعہ پہنچیں ، تاہم قرب و جوار میں طبی مراکز نہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہروں میں موجود ہسپتالوں کی طرف روانہ کرنا پڑا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی دہشت گردی میں تینتالیس زائرین کے لقمہ اجل بن کی تصدیق کردی۔
http://www.dailymotion.com/video/x51s20u