Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آج نیوزکے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی حب میں دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔
سابق صدر آصف زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حب دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔