Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جوابات جمع کرادیئے گئے ہیں،امید ہے پانامہ اسکینڈل پر جلد فیصلہ آجائے گا۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم نواز شریف نے سات ماہ ضائع کئے،تحریک انصاف کی جدوجہد وزیراعظم سے جواب طلبی کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جوابات جمع کرادئیے گئے ہیں، امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر جائیداد بنائی ہے،رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ان کا احتساب ہونا چاہیے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کپتان کی ایک کال پر اسلام آباد پہنچنے پر وہ کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،احتجاج میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے،تحریک انصاف کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے۔