درگاہ شاہ نورانی دھماکا:آرمی چیف کی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2016 06:53am

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت کے بعد پاک فوج اور سندھ رینجرز کے دستے آرمی میڈیکل کور اور ایمبولینسیں درگاہ شاہ نورانی پہنچ گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو دھماکے کے مقام کی جانب روانہ کردیا گیا۔

 پاک فوج اور رینجرز کے 200 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،دستے میں 4 میڈیکل ٹیمیں، ایمبولنس اور ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو جائے واقعہ پر ہی طبی امداد فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں رن وے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ نہیں بھیجا جاسکتاتاہم نائٹ ویژن ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

Read Comments