شاہ نورانی خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2016 07:45am

خضدار:شاہ نورانی خودکش حملہ آور کے اعضا ءڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئےگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ آور نوعمر لڑکا تھا،جس کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے ہیں جبکہ حملے میں 6سے 7کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

کمانڈنٹ آواران ملیشیا جنید اکبر نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکا خودکش تھا،دھماکا 5بج کر40منٹ پر ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، دھماکے میں چھرے اور بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے،پاک فوج،رینجرز، ایف سی اور لیویز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Read Comments