شاہ نورانی مزار پر خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2016 08:15am

خضدار:شاہ نورانی مزار پر خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔

حب میں شاہ نورانی مزار پر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ،جس کے مطابق دھماکا 5 بج کر 50 منٹ پر ہوا،دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد 7کلو گرام تھا۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ حملہ آور شکل سے افغان باشندہ معلوم ہوتاہے،خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے،زیادہ جانی نقصان بال بیرنگ کے باعث ہوا۔

تحقیقاتی حکام نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت مزار پر 12 لیویز اہلکار تعینات تھےتاہم مزار پر نہ ہی واک تھرو گیٹ نصب تھا اور نہ ہی میٹل ڈکیٹر،جس کے باعث حملہ آوار باآسانی اپنے ہدف میں کامیاب ہوا۔

Read Comments