Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سینیٹررحمان ملک سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
دبئی روانگی سے قبل اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹررحمان ملک کا کہنا تھاکہ حب درگاہ شاہ نورانی میں خود کش حملہ سی پیک پرحملہ تھا،سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہورہی ہے،بھارت کیلئے بلوچستان سافٹ ٹارگٹ ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کو ایف آئی آرمیں ڈلوانا ہوگا،ساری جہادی تنظیموں کےخلاف ایکشن کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل ہونا چاہئے،پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر بنانا ہوگا۔