سی پیک حقیقت بننے جارہا ہے: وزیر اعظم

شائع 13 نومبر 2016 04:54pm

گوادر:چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر بندرگاہ سے روانہ ہوگیا۔

وزیرعظم نوازشریف نے گوادر میں سی پیک کے پہلے تجارتی پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔پراجیکٹ کے افتتاح کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سی پیک منصوبے کے تحت گوادر سے پہلا چینی جہاز مال تجارت لے کر بیرونی منڈیوں کو روانہ ہوگیا۔اس منصوبے پر چھیالیس ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

چینی جہاز کی روانگی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک حقیقت بننے جارہا ہے، نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، منصوبہ خطے کے اربوں لوگوں کی قسمت بدل دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر اقتصادی راہداری منصوبے کے سر کا تاج ہے۔انہوں نے شاہ نورانی مزار پر خودکش حملے کے شہدا کا بھی ذکر کیااور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمیں دہشتگردی کیخلاف کارروائی سے نہیں روک سکتے۔

وزیراعظم نوازشریف نے راہداری منصوبے میں اہم کردار اداکرنے پر ایف ڈبلیو او پاک فوج بالخصوص آرمی چیف کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں عوام اور سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع ملیں گے۔

Read Comments