Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سول اسپتال کا دورہ کیا اوردرگاہ سخی بلاول شاہ نورانی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
کراچی آمد کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سیدھے سول اسپتال پہنچے اورزخمیوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختاربھی تھے۔
آرمی چیف نے سول اسپتال میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی اوران سے علاج معالجہ کی سہولتوں سے متعلق بات چیت کی۔
اسپتال انتظامیہ نے آرمی چیف کوبتایا کہ 39 زخمی سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں جنہیں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واقعہ کوقومی سانحہ قراردیتے ہوئے زخمیوں کوہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔