شائع 14 نومبر 2016 06:14am

بھارتی اداکارہ ریکھا پُراسرار طور پر ہلاک

ترسور: ملیالم انڈسٹری کی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریکھا موہن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریکھا بھارتی شہر ترسور میں اپنے  فلیٹ میں ہفتے کے روز مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔

 پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکھا کی موت 2 روز قبل واقع ہوئی ۔ 2 دن پہلے انھوں نے کھانے کے بعد کسی سے رابطہ نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔تاہم یہ تمام باتیں کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اداکارہ کے شوہر جوکہ ملائیشیامیں رہائش پذیر ہیں کئی دنوں سے ان کو فون کررہے تھے۔ فون نہ اٹھانے کے باعث انھوں نے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس ان کے گھر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا فلیٹ اندر سے بند تھا، جس کو پولیس نے جاکر کھولا تو اندر ریکھا مردہ حالت میں ملیں۔ ہلاکت کا مقدمہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کو ترسور میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا موہن نے ملیالم انڈسٹری میں کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں شتھری جنمم اورمایمما شامل ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

Read Comments