ایل پی جی کی قیمت مزید دس روپے فی کلو کم ہوگئی

شائع 04 جنوری 2016 01:02pm

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمت مزید دس روپے فی کلو کم ہوگئی۔گھریلو سلنڈر ایک سو دس جبکہ کمرشل سلنڈر چارسو اسی روپے سستا ہوگیا۔نئی قیمت کا اطلاق پندرہ جنوری سے ہوگا۔

ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری،ایل پی جی مزید دس روپے سستی ہو گئی۔دس روپے کی کمی کے ساتھ گھریلو سلنڈر ایک سو دس اور کمرشل چارسوپچاس روپے سستا ہو گیا ہے۔ایل پی جی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث ایل پی جی سستی کی گئی ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments