شائع 14 نومبر 2016 06:39am

صرف دو اجزاء کریں  مشکل داغوں کا مکمل  خاتمہ

گھر میں کام کرتے وقت  اکثر بے دھیانی میں کیچپ یا  کافی کے داغ کپڑوں پر لگ جاتے ہیں جنہیں  دور کرنا نہایت مشکل ثابت ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ کے گھرمیں یہ  دو معمولی نظر آنے والے اجزاء موجود ہیں تو ان داغوں سے جان چھڑانا آسان ہوجائے گا۔

اجزاء

( ایک حصہ برتن دھونے میں استعمال ہونے والا ڈش سوپ(صابن

دوحصے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

ترکیب

ان  دونوں چیزوں کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں اور ایک خالی اسپرے بوتل میں بھرلیں ،کپڑے کے جس حصے پر داغ لگا ہے اسے پہلے کسی کپڑے سے ہلکا سا گیلا کریں  اور پھر اس  پر سوپ والا محلول اسپرے کریں ،10 منٹ تک انتظار کریں،اور پھر گیلے کپڑے سے صاف کریں ،صاف کرنے کے بعد 10 سے 20 منٹ تک خشک ہونے دیں  آپ دیکھیں گے کہ داغ بالکل صاف ہوجائے گا۔

اسی طریقے پر عمل  کرکے آپ کافی اور کیچپ کے داغ باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

NIFTYبشکریہ

Read Comments