Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ ایل این جی کی قیمت کا جلد تعین کرلیا جائے گا۔قیمت میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے تحفظات اور صارفین کے مفادات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔اوگرا کی جانب سے لاہور میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے عوامی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سعید احمد خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت آٹھ عشاریہ چھ ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔جس پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں جن میں سوئی ناردن،سوئی سدرن اور پی ایس او نے اعتراض کیا تھا،کمپنیوں کا موٴقف تھا کہ قیمت کم ہے۔اسکو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب دو ہفتوں میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کا معاملہ طے کرلیا جائے۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا نئی قیمت میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے تحفظات کے ساتھ ساتھ عام صارفین کے مفادات کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔
لاہور:چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ ایل این جی کی قیمت کا جلد تعین کرلیا جائے گا۔قیمت میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے تحفظات اور صارفین کے مفادات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
اوگرا کی جانب سے لاہور میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے عوامی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سعید احمد خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت آٹھ عشاریہ چھ ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔جس پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں جن میں سوئی ناردن،سوئی سدرن اور پی ایس او نے اعتراض کیا تھا،کمپنیوں کا موٴقف تھا کہ قیمت کم ہے۔اسکو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب دو ہفتوں میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کا معاملہ طے کرلیا جائے۔
چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا نئی قیمت میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے تحفظات کے ساتھ ساتھ عام صارفین کے مفادات کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔