شائع 14 نومبر 2016 08:59am

اداکارہ میرا کااپنی والدہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا اپنے اسکینڈلز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔اس بار بھی انھوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے جس کی وجہ سے وہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

پاکستانی نجی نیوز چینل کے مطابق میرا نے اپنی والدہ کوگھر سے بے دخل کردیا۔والدہ کو بےدخل کرنے کی وجہ میرانے یہ بتائی ہے کہ ان کی والدہ ان کی ذاتی چیزیں چوری کرلیتی ہیں۔ لہذا انھوں نے اپنی والدہ کو گھر سے بے دخل کردیا۔

ذرائع کے مطابق میرا نے اپنی والدہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا ۔ انھوں نے گھر کے تمام ملازموں کے سامنے اپنی والدہ کو بے دخل کیا ۔

دوسری جانب میرا کی والدہ شفقت زہرا اس پورے معاملے پر بہت گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔ ان کی والدہ نےمعاملے کو سلجھانے کے لئے کئی لوگوں سے مدد بھی طلب کی ہے۔

 بشکریہ: برانڈ سینیریو

Read Comments