Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلا ااشتعال فائرنگ سے7 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے، پاکستان کی جوابی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ،بھارتی فوج نےگزشتہ رات کنٹرول لائن کے بھمبرسیکٹرکونشانہ بنایا،پاکستانی افواج نے جواب دینے میں دیر نہ لگائی اوربھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی فوجی مارے دیئے جبکہ دشمن کی متعدد چوکیاں بھی تباہ کردیں ۔
بھمبر سیکٹر کے بعد بھارت نے عباس پورسیکٹر پر بھی بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ۔
بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو آج طلب کرلیا گیا ہے جن سے فوجی جوانوں کی شہادت پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔