وزیر دفاع خواجہ آصف کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2016 10:49am

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے  بھارت کو بھرپورجواب دیا جارہا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارتی جارحیت پربھرپورردعمل سامنے آیا ہے، انہو ں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ جنگ چھڑ جائے بین الاقوامی برادری کو مداخلت کرنی چاہئے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سرزمین کی ایک ایک انچ کا دفاع کرنا ہے،بھارت پاکستان کے خلاف بھاری ہتھیاروں کااستعمال شروع کردیا ہے، یہ صورتحال خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی،بھارت میں مذہبی جنونیت بڑھ رہی ہے، پاکستان کے مفاد میں کئے گئے اقدامات بھارت کو گوارا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو سی پیک پر پاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ، سی پیک پر پاکستان کی کامیابی دشمن کی کامیابی ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری افواج بھارت کو بھرپورجواب دے رہی ہیں اورہم ڈپلومیٹک آپشنز استعمال کرتے رہیں گے۔

Read Comments