ایل او سی کی خلاف ورزی، وزیراعظم نواز شریف و دیگر سیاسی رہنماوں کی مذمت

شائع 14 نومبر 2016 02:45pm

اسلام آباد: وزیراعطم نواز شریف سمیت ملک کی  دیگر سیاسی قیادت نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہےکہ بھارت حالات کو خطرناک بنارہا ہے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو گئی وزیراعظم نے فوجیوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور شہیدوں کوخراج تحسین پیش بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کشمیرسے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑڈھا رکھے ہیں، بھارتی قیادت تحریک آزادی کشمیریوں سے آنکھیں نہیں چراسکتی۔

ن لیگ کے رہنما وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قوم اعتماد رکھے حکومت موثر پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مغربی دنیا بھارت کی پشت پناہی کررہی ہے تاکہ سی پیک کونقصان پہنچایا جاسکے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی بھارتی جارحیت کی مذمت کی ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا میں آوازاٹھائے اور وزیردفاع اس حوالے سے بھی ذمہ داری ادا کریں۔

Read Comments