Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر حکومت نے بھارت کی شدید مذمت کی ہے ، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج رکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہیئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے طلب کرکے بھمبر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سخت احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔