کراچی: سابق صدر مشرف اور فاروق ستار کے حق میں بینرز آویزاں

شائع 14 نومبر 2016 05:04pm

کراچی :کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کےحق میں وال چاکنگ کے بعد بینرزبھی آویزاں کردیئے گئے۔پریس کلب کے باہرمتحدہ قومی جرگہ پاکستان نے بینرآویزاں کردیا۔

گذشتہ دنوں ضلع وسطی میں راتوں رات سابق صدرکے حق میں وال چاکنگ ہوئی اور اب شہر کے وسط میں پریس کلب پر پرویز مشرف کی حمایت میں بینر آویزاں کردیاگیا۔

بینرمتحدہ پاکستان جرگہ کی جانب سے آویزاں کیاگیا جس پر'کون بچائے گا پاکستان متحدہ پاکستان اور پرویزمشرف بھائی جان' کی عبارت درج تھی۔بینرز پر جئے مشرف اورجئے پاکستان کا نعرہ بھی درج ہے،جبکہ پرویزمشرف کے ساتھ فاروق ستارکی تصویربھی آویزاں ہے۔

Read Comments