Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گوجرانوالا: گوجرانوالاسے شدت پسند تنظیم داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان مذہبی مقامات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالاکے علاقے ایمن آباد میں کارروائی کی اورتین دہشت گرد علی رضا، جواد حمزہ اورعاطف مشتاق کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اورنفرت انگیزلٹریچربرآمد کیا گیا ہے۔دہشت گرد مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔