شائع 15 نومبر 2016 07:30am

صبا قمر نے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی

لاہور: صبا قمر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہایت با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ انھوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ ڈرامے کئے  جن کوشائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ۔

ڈراموں کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے  کے بعد صبا قمر نے فلموں کا بھی رخ کیا ، پاکستانی فلموں کے ساتھ انھوں نےایک  بھارتی فلم میں بھی کام کیا ہے۔

صبا قمر کی حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم 'لاہور سے آگے' کو بھی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

صبا قمرکیرئیر میں آنے والی تبدیلی اور اپنی کامیابی کے بعد کچھ  پر خوش نظر نہیں آئیں ، انھوں نے  حالیہ ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کی بڑی غلطی کو تسلیم کیا ، ان کہنا تھا کہ' عظیم سجاد کی فلم 8696 میں آئٹم نمبر کرنا ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی'۔

انہوں نے کہاکہ گانے کی کیوروگرافی بالکل بھی اچھی نہیں تھی گانے کے بارے میں جیسا انہیں  بتایا گیا تھا وہ بالکل بھی ویسا نہیں تھا۔ انھوں نے فلم 8696 میں آئٹم نمبر کو اپنے زندگی کا بُرا تجربہ قرار دے دیا۔

بشکریہ: اسٹائل.پی کے

Read Comments