ممبئی: کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' نے 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ یہ فلم کرن جوہر کےکیرئیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔
فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ دونوں اداکاروں فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے جبکہ ایشوریا رائے بچن کا کردار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ایشوریا نے 'اے دل ہے مشکل' میں ایک شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے جوکہ ایک نوجوان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ۔
ایشوریا کے کردار کے حوالے سے فلم کے ہدایت کار کرن جوہر کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں صبا کا کردار صرف اور صرف ایشوریا ہی نبھائیں۔ انھوں نے دیگر اداکاروں کے متبادل لوگ سوچے ہوئے تھےلیکن صبا کے کردار کے لئے ان کو ایشوریا کے علاوہ کوئی دوسری اداکارہ مناسب نہیں لگی۔
کرن جوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایشوریا صبا کا کردار کرنے سے منع کردیتی تو وہ 'اے دل ہے مشکل' فلم بناتے ہی نہیں۔
بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا