شائع 15 نومبر 2016 10:18am

شاہ رخ خان کی سپر مون کے ساتھ دلچسپ سیلفیاں

ممبئی: گزشتہ شب نظر آنے والا سپر مون سب کی توجہ کا مرکز بنارہا۔دنیا میں تقریباً ہر ملک میں سپر مون دیکھا گیاتھا، اس لمحے کو یادگار بنانے کے لئے ہر کسی نے چاند کے ساتھ سیلفی کا سہارا لیا۔

بولی وڈ کے کنگ خان نے بھی سپر مون کے ساتھ یادگار سیلفی لی اور ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ وہ سلیفی شیئر بھی کی۔

اداکار شاہ رخ خان جن کی عمر51 سال ہے چاند کے ساتھ لی گئی سیلفی میں سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں اور چہرے پر ہلکی داڑھی کے ساتھ نہایت پرکشش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم'ڈئیر زندگی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

Read Comments