Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،صبح سے ہی کراچی میں گہرے بادل چھائے رہے،جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی،نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی،بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی ہوگئی،جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سے سلپ ہوکر زخمی ہونے کے بھی واقعات سامنے آئے۔