اپ ڈیٹ 16 نومبر 2016 06:20pm

بھارتی اداکاروں کےد لوں پر راج کرنے والے ہالی وڈ اداکار

بولی وڈ کے مشہور اداکار جن کے بےتحاشہ فین پوری دنیا میں موجود ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کا اپنے پسندیدہ اداکاروں پر کرش بھی ہوتا ہے۔لیکن  کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ مشہور اداکار کس کے فین ہیں؟ اور ان اداکاروں کے دلوں پر کون راج کرتا ہے؟ یا ان اداکاروں کا کس پر کرش ہے؟

آج ہم آپ کو چند بولی وڈ اداکاروں کے ہالی وڈ کرش کے بارے میں بتائیں گے۔کون سے بھارتی اداکار کس ہالی وڈ ادکار کے فین ہیں؟ اور کس پر ان کا کرش ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ سیف علی خان، ریکول ولچ

بولی وڈ کے اداکار نواب سیف علی خان کو ہالی وڈ کی اداکارہ ریکول ولچ بہت پسند ہیں اور ان کو ولچ پر کرش بھی ہے۔

٭ رانی مکھرجی، بریڈ پٹ

رانی مکھرجی کو ہالی وڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ پر کرش ہے۔

٭پریانکا چوپڑا، بٹلر

سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو اسکاٹش ادکار بٹلر بہت پسند ہیں اور وہ ان کا کرش بھی ہیں۔

٭ پریٹی زنٹا، ٹام کروز

بولی وڈ کی ڈمپل کوئین پریٹی زنٹا کے پسندیدہ  ہالی وڈ اداکار ٹام کروز ہیں۔ 2011 میں پریٹی زنٹا ٹام کروز سے انیل کپور کی ایک پارٹی میں مل بھی چکی ہیں۔

٭ کترینہ کیف، رابرٹ پیٹن سن

ہالی وڈ کی مشہور فلم ٹوائلائٹ کے ہیرو رابرٹ پیٹن سن کترینہ کیف کو بے حد پسند ہیں۔

٭ کرینہ کپور، لیونارڈوڈی کیپریو

ٹائٹینک فلم کے پرکشش اداکار لیونارڈو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کرش ہیں۔

٭ بپاشا باسو ، جوش ہارٹ نیٹ

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو ہالی اداکار اور پروڈیوسر جوش ہارٹ نیٹ کی فین ہیں اور ان کو جوش پر کرش بھی ہے۔

بشکریہ: بولی وڈ ببل

Read Comments