شائع 16 نومبر 2016 04:31pm

دی راک کو ملا پُرکشش ترین انسان کا خطاب

دنیا کے مہنگے ترین اداکار ڈیوائن دی راک جانسن کو پیوپل میگزین کی جانب سے پُر کشش ترین انسان کا خطاب دیا گیا ہے۔

ڈیوائن جانسن نے پیوپل میگزین کو اپنے جزبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ زبردست  اور دلچسپ ہے۔ میں چوٹی تک پہنچ گیا ہوں ، اب مجھے نہیں پتہ یہاں سے کہاں جانا ہے۔ میں نے سب کرلیا۔

چوالیس سالہ اداکار نے ہوائی میں اپنے لڑکپن کے دِنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت سی چیزیں کر رہا تھا  جو مجھے نہیں کرنی چاہیئے تھیں لیکن عین اسی وقت میں اپنے اساتذہ اور بڑوں سے عزت سے بھی پیش آتا تھا۔ میں بے یقینی کا شکار تھا کہ میں کون تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔

اپنی نجی زندگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں جو میرے کام آئیں۔ لیکن میرا خیال ہے میری  زندگی ، میرے رشتوں میں  جو بڑی تبدیلی رونما ہوئی ،بحیثیت والد،بحیثیت پارٹنراور جو بھی میں تھا اور جو بھی میں ہوں ، ان سب میں اعتماد حاصل ہوا ہے۔

ڈیوائن جانسن کا مزید کہنا تھا کہ میری فیملی ایک غیرروایتی فیملی ہے لیکن اس  کی جڑوں میں محبت ہی ہے۔یہی اچھی چیز ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔

People Magazineبشکریہ

Read Comments