بھارت کی سب سے متنازعہ شادی پر سات ارب انہتر کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ
بھارت میں ویسے تو بہت سی رسم و رواج رائج ہیں جو کہ عموما شادی کے دوران نبھائی جاتی ہیں اور ان رسومات کی ادائیگی کیلئے اپنی جیب کا بوجھ بھی خوب ہلکا کیا جاتا ہے ، لیکن ایسے وقت میں جب بھارتی عوام کی کثیر تعداد ہزار اور پانچ سو کے نوٹ کی تبدیلی کیلئے بینکوں کے باہر قطاریں لگاتی ہوئی نظر آتی ہے، اس وقت بھارت میں ایک کاروباری شخصیت کی بیٹی کی شادی پر سات سو انہتر کروڑ روپے کی خطیر رقم کا اصراف کیا گیا ہے۔ اب اس کو بھارت کی سب سے زیادہ متنازعہ شادی گردانا جارہا ہے، بھارت میں جناردھن ریڈی کا شمار کرناٹکا سے امیر ترین کاروباری سیاستدان کے طور پر ہوتا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی پر مجموعی طور پر سات سو انہتر کروڑ روپے سے زائد رقم کے اخراجات کیے ہیں۔ اس شادی کی بعض تفصیلات درج ذیل ہیں۔ جناردھن ریڈی کی بیٹی کا نام 'براہمنی' ہے جبکہ اس کے دولہا کا تعلق بھی کاروباری فیملی سے ہی ہے اور اس کا نام 'راجیوو ریڈی' ہے۔ شادی میں جناردھن ریڈی کی بیٹی نے دو سو اکسٹھ کروڑ روپے سے زائد قیمت کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ ایک ارب اڑتیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات پہنے۔ شادی کے موقعے پر مہمانوں کو محظوظ کرنے کیلئے کئی طرح کے شوز رکھے گئے لیکن اس میں برازیلین سامبا رقص کا خاص طور پر اہتمام کیا گیا۔ شادی کے دعوت نامے سونے کی پرت سے سجائے گئے تھے جبکہ اس میں کئی بولی وڈ اسٹارز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ شادی کیلئے خاص طور پر بنگلور میں مندر سے مشابہہ سیٹ تیار کیا گیا اور اس جگہ کی تیاری میں کئی ماہ لگے ۔