Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2016 03:14pm

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ،ایمنسٹی اسکیم مسترد

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے ایمنسٹی اسکیم مسترد کر دی جبکہ چونتیس ملکی اسلامی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی صدارت میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن رہنماﺅں نے ایمنسٹی اسکیم کومسترد کردیا جبکہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں میں پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دیئے جانے کیخلاف حکمت عملی بھی طے کی گئی۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت خارجہ اور داخلی سلامتی کے فیصلے پارلیمنٹ سے بالا کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو چونتیس ملکی اسلامی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی جائے۔

Read Comments