شائع 18 نومبر 2016 08:24am

شاہ رخ خان کے محل نما گھر کی چند تصاویر

ممبئی: بولی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کا شمار کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ، ٹائم میگزین کے مطابق بولی وڈ کے کنگ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا شخص ہو جو شاہ رخ خان کو نہیں جانتا ہو۔

شاہ رخ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ موشن پکچر پروڈکشن کمپنی اور ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے کو- چیئرمین بھی ہیں ۔اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کو- اونر بھی ہیں۔

کنگ خان 1965 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے انھوں نے دہلی تھیٹر آکشن گروپ سے معاشیات میں اپنی گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ۔شاہ رخ خان نے  کم عمری میں گوری سنگھ سے شادی کرلی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ شاہ رخ خا ن کے گھر '' منت'' کی کچھ تصاویر شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی میں باندرہ میں واقع ہے ۔باہر سے تو ہر کسی نے یہ گھر دیکھا ہوا ہے ،اندر سے یہ گھر کیسا نظر آتا یہ آپ کو ان تصاویر سے پتہ چلے گا۔


grabhouse.com :بشکریہ

 

Read Comments