وزیر اعظم نواز شریف سے سشما سوراج کی ملاقات

شائع 09 دسمبر 2015 04:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور تمام حل طلب تنازعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج وزیراعظم ہاوٴس پہنچیں ،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریم نواز نے بھی بھارتی خارجہ کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نوازشریف نے سشما سوراج کو آداب کہا اور ان سے مصافحہ کیا۔
وزیراعظم نوازشریف سے سشما سوراج کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ سشما سوراج نے وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب کا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ سمیت دونوں ملکوں کے سینئرحکام شریک ہوئے۔

Read Comments