ماہرہ نےشاہ رخ کے بارے میں ایسا کیا بتا یا کہ ان کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکارشاہ رخ خان کے پاس یہ ہنر ہے کہ وہ بیک وقت ہر عمر کی خاتون کے دل پر راج کرتے ہیں۔ ان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مَردوں سے زیادہ ہے اب چاہے وہ چھوٹی بچی ہو یا بڑی عمر کی خاتون شاہ رخ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے،پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ بھی کنگ خان کے مداحوں میں شامل ہیں۔ ماہرہ خان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کی نقل اتارتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ "میری والدہ نے جب یہ سنا کہ میں کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں ان کا ردعمل بہت چونکا دینے والا تھا۔" انہوں نے اپنی والدہ کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر روپڑیں اور کہا کہ تم جھوٹ بول رہی ہو ایسا نہیں ہو سکتا،یہ جھوٹ بول رہی ہے۔ ماہرہ نے اپنی والدہ کی نقل اس خوبصورتی سے اتاری کہ وہا ں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور اس پل کو بیحد انجوائے کیا ۔ سوشل میڈیا پریہ ویڈیو دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں ان کا کہنا تھا کہ "میرے خدا مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ میں نے کیا ہے،میری والدہ نے دیکھ لیا تو وہ مجھے مارڈالیں گی۔" واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ کی جانب سے یہ بیان آیا تھا کہ دسمبر میں فلم رئیس کا اگلا ٹریلر جاری کیا جائے گا ،جبکہ فلم اگلے سال 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔ @TheMahiraKhan narrates to an excited audience at #fif16 what her mother's reaction was when she told her she'd signed a film opposite #srk: pic.twitter.com/WMjbPAg9ME — Usman Ghafoor (@usmanghafoor) November 20, 2016 @usmanghafoor oh my god.. I can't believe I did this. I was sleepy and delirious. My mother will kill me 🙊 — Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 21, 2016 بشکریہ:زی نیوز،بولی وڈ ٹیبلوئیڈ ڈاٹ کام