اپ ڈیٹ 05 جنوری 2016 09:50am

بام میک اپ کٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

کراچی :کراچی میں بام کے نام سے میک اپ کٹس کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں معروف ماڈلز نے شرکت کرکے تقریب کو خوبصورت بنادیا۔

کراچی کے نجی مال میں سنسیشن کی جانب سے میک اپ کا نیا برانڈ متعارف کرایا گیا،بام کے نام سے متعارف کرائی گئی یہ میک اپ کٹ مختلف پیکنگز میں سنسیشن کے اسٹورز پر دستیاب ہے۔

چیف ایگزیکٹو سنسیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ امریکن برانڈ ہے اور پہلی بار بہت مناسب قیمت پر مختلف شاپس پر دستیاب ہوگی۔

شہر کی معروف ماڈلز اور خواتین سمیت دیگر افراد نے بام کے لانچ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ بام بہت مناسب میک اپ کٹ ہے، جو خواتین کی اسکن کے حوالے سے بھی بہت فائدہ مند ہے

Read Comments