ممبئی:بولی وڈ کےکنگ خان بہترین اداکاری کے علاوہ اپنی نرم طبیعت اور خوش اخلاقی کے باعث بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہیں، شاہ رخ خان کاعورتوں کے ساتھ نرم مزاجی سے پیش آنا انہیں عزت دیناخواتین کو بیحد پسند ہے،شاہ رخ کی یہ خوبی انہیں دوسرے اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق شاہ رخ خان نے خواتین کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا کہ خواتین سمجھدار اور صورتحال پر گہری نظر رکھتی ہیں اور ہر چیز کو بہتر انداز میں دیکھتی ہیں۔
کنگ خان کی آنے والی نئی فلم "ڈئیر زندگی" میں شاہ رخ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ گوری شیندے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کنگ خان نےکسی خاتون ہدایت کارہ کے ساتھ کام کیا ہوبلکہ اس سے قبل بھی وہ مختلف خواتین کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے خواتین کے ساتھ کام کرنا پسند ہے،میں یہ الفاظ استعمال کررہاہوں کیونکہ میں جانتا ہوں میرے ارد گرد موجود مَرد اسے پسند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر جو جیسا نظر آتا ہے وہ ویسا ہوتا نہیں ہے،ظاہری طور پر سخت اور مشکل نظر آنے والی خواتین دل کی بہت نرم ہوتی ہیں۔
شاہ رخ نے گوری شیندے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کی ہدایت کارہ کے ساتھ کام کرکے بیحد مزہ آیا۔
واضح رہے کہ "ڈئیر زندگی"رواں ہفتے 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ،فلم میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔