Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں نیشنل بینک کے ملازمین نے دوسال سے ترقیاں نہ ملنے اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کئے جانے کے خلاف ہیڈآفس کے باہر مظاہرہ کیا ، انتظامیہ سے کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ دوسال سے ادارہ جاتی ترقی نہیں دی گئی ،جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل نہیں کیا جارہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ملازمین کا استحصال بند نہ کیا تو احتجاج کادائرہ ملک بھرتک پھیلایا جائے گا۔انتظامیہ نے معاملہ حل کرنے کے لئے مظاہرین سے مذاکرات کئے، جس کی کامیابی کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔
کراچی :کراچی میں نیشنل بینک کے ملازمین نے دوسال سے ترقیاں نہ ملنے اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کئے جانے کے خلاف ہیڈآفس کے باہر مظاہرہ کیا ، انتظامیہ سے کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ دوسال سے ادارہ جاتی ترقی نہیں دی گئی ،جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل نہیں کیا جارہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ملازمین کا استحصال بند نہ کیا تو احتجاج کادائرہ ملک بھرتک پھیلایا جائے گا۔
انتظامیہ نے معاملہ حل کرنے کے لئے مظاہرین سے مذاکرات کئے، جس کی کامیابی کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔