ممبئی:کرینہ کپور خان کا شمار بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا ہے اور وہ اپنے خیالات کے اظہار سے ذرا نہیں کتراتیں۔
کرینہ اپنے چچا زاد بھائی رنبیر کپور کے کافی نزدیک ہیں اور اکثر ان سے متعلق ان سوالوں کا جواب دینے سے بھی گریز نہیں کرتیں جن سے خود رنبیر گھبراتے ہیں۔
جیسے معروف ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کے پچھلے سیزن میں انہوں اس وقت کترینہ کیف کو بھابی کہہ کر مخاطب کیا تھا جب رنبیر اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے لانے میں ہچکچاتے تھے۔کرینہ کے اس انداز پر رنبیر بیچارے کچھ نہ بول سکے اور صرف موضوع بدلنے کی کوشش کرتے رہے۔
حال ہی میں نیہا دھوپیا کے پروگرام میں کرینہ کپور نے اپنی پریگننسی کے بارے میں تو کھل کر باتیں کیں ہی، ساتھ ہی اپنے چچا زاد بھائی رنبیرکپور کی ذاتی زندگی پر بھی خوب بولیں۔
جب کرینہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کترینہ یا دیپیکا میں سے کون رنبیر کیلئے اچھی گرل فرینڈ تھی تو جواب میں کرینہ نے دو ٹوک کہا ’دونوں میں سے کوئی نہیں۔
کرینہ کو چاہئے تھا کہ بولنے سے پہلے اپنے بھائی(رنبیر کپور) سے تو پوچھ لیتیں کیونکہ ایک بار پھر اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رنبیر اور کترینہ دوبارہ چھپ چھپ کر ملنے لگے ہیں۔
بشکریہ:بی بی سی اردو