کچھ لوگ منرل واٹر کو صحت مند پانی سمجھتے ہیں اور صرف وہی پانی استعمال کرتے ہیں۔ کچھ طور ہر وہ لوگ جو پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور جب پاکستان گھومنے آتے ہیں تو بس منرل واٹر پینا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔
لیکن پلاسٹک کی بوتل میں موجود یہ پانی صحت بخش ہے بھی یا نہیں اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔
کیونکہ یہ بوتلیں پلاسٹک سے بنی ہوتی ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ بوتل تیار کرنے کےلئے کس قسم کا پلاسٹک استعمال ہوا ہے۔
لیکن پلاسٹک کے حوالے سے تمام معلومات بوتل کے بالکل نچلے حصے میں درج ہوتی ہے۔ اگر آپ غور کریں تو بوتل کے نچلے حصے پر چند نشانات بنے ہوتے ہیں جوکہ یہ بیان کررہے ہوتے ہیں کہ بوتل میں استعمال ہونے والا پلاسٹک کس نوعیت کا ہے؟
یہ نشانات کیسے ہوتے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہوتا ہے ،آیئے جانتے ہیں۔
PET OR PETE
زیادہ تر پلاسٹک کی بوتلوں پر یہ لفظ درج ہوتے ہیں، اس کے علاوہ کھانوں کی مختلف پیکٹس میں بھی یہ لفظ لکھے نظر آتے ہیں۔ اگر کسی بوتل میں یہ نشان موجود ہے تو اس کو ایک ہی استعمال کے بعد فوراً پھنیک دینا چاہیئے کیونکہ اس کو باربار استعمال کرنے سے اس میں بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں اور پلاسٹک میں استعمال ہونے والا کیمیکل آپ کے ہارمونز کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
HDP OR HDPE
یہ الفاظ دودھ، ڈیٹرجنٹس اور تیل کی پلاسٹک کی بوتلوں پر درج ہوتے ہیں۔ یہ بوتلیں بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہوتیں۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن پلاسٹک میں پیک چیزوں میں یہ لفظ درج ہیں تو ان چیزوں کو بےفکر ہوکر خرید لیں۔
PVC OR 3V
یہ نشانات زیادہ تر نرم پلاسٹک سے بنی چیزوں پر درج ہوتے ہیں جیسے بچوں کے کھلونوں، تیل کی بوتلوں، کھانوں کی ریپنگ وغیرہ۔ یہ پلاسٹک 2 قسم کے ٹاسک کیمیکل خارج کرتا ہے جوکہ انسانی ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔
LDPE
یہ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری میں استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ یہ کیمیکل پانی کو بالکل اثرانداز نہیں کرتا۔ لیکن کوشش کریں کہ اگر کسی کھانے کے پیکٹ میں یہ لفظ درج ہیں تو وہ کھانا خریدنے سے گریزکریں۔
PP
اکثر دہی کے ڈبوں اور سیرپ کی بوتلیں اس پلاسٹک سے تیار کی جاتی ہیں۔ یہ پلاسٹک وزن میں ہلکا ہوتا ہے لیکن مضبوط بہت ہوتا ہے، یہ پلاسٹک سخت سے سخت گرمی بھی برداشت کرلیتا ہے۔
PS
یہ پلاسٹک بہت ساری چیزوں کو پیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ڈسپوزبل چیزوں میں یہ پلاسٹک استعمال کیا جاتا ہے۔ جب یہ پلاسٹک گرم درجہ حرارت میں جاتا ہے تو خطرناک کیمیکلز خارج کرتا ہے ، کوشش کریں کہ اس پلاسٹک کو گرمی سے دور رکھیں۔
PC OR NON-LABELED PLASTIC
یہ پلاسٹک سب سے خطرناک پلاسٹک ہوتا ہے۔ جن بوتلوں پر یہ لفظ درج ہیں تو اس بوتلو ں اور دیگر چیزوں کو دوبارہ ہرگز استعمال نہیں کریں۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ