نیب نے دو ہزارپندرہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

شائع 05 جنوری 2016 06:27am

لاہور:نیب نے دو ہزار پندرہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق مختلف محکموں میں کرپشن کرنے والے ایک سو چھپن افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

لاہور سے جاری ہونے والی نیب رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں نیب کی جانب سے پچانوے ریفرنسز دائر کئے گئے اور مختلف محکموں میں کرپشن میں ملوث ایک سو چھپن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب نے ملزمان سے رضاکارانہ طور پر اٹھائیس کروڑ ستاسی لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکور بھی کی۔ نیب حکام کے مطابق گزشتہ سال کرپشن کے الزامات پر ایک سو اٹھائیس انکوائریاں مکمل کی گئیں اور اٹھاسی انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

Read Comments