طالبان رہنما کا علاج،پی پی پی کا احتجاج

شائع 05 جنوری 2016 06:32am

پاکستان پیپلزپارٹی نے طالبان رہنما کے علاج کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعترافی بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کی جائیں۔

لاہور:گورنر ہاوس کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی نے شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کا علاج کے حوالے سے عمران خان کے اعترافی بیان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے عمران خان اور شوکت خانم ہسپتال مخالف نعروں سے مزین بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما فیصل میر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا علاج کرنے پر اگر ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے تو عمران خان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور شوکت خانم کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات کرائی جائیں۔

مظاہرین احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

Read Comments