شائع 26 نومبر 2016 07:38am

رنبیر اور سونم 10برسوں بعد پھر ایک ساتھ

ممبئی: کہتے ہیں کہ بولی وڈ میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا نہ دوستی نہ دشمنی ، نہ محبت اور نہ ہی شادی۔

اس کی کئی مثالیں موجود ہیں اب رنبیر  اور سونم کپور کو ہی لے لیجیئے فلم "ساوریہ" کے بعد دونوں کی ''دوستی'' کی خبریں سامنے آئیں لیکن عادت سے مجبور رنبیر کپور زیادہ دن سونم کے ساتھ دوستی نہیں نبھا پائے اور  دیپیکا پڈوکون کے عشق میں گرفتار ہوگئے۔

 اور جب دیپیکا کا ساتھ چھوٹا تو کرن جوہر کے پروگرام" کافی وود کرن" میں سونم اور دیپیکا نے مل کر مذاق ہی مذاق میں رنبیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب دل کا غبار نکالا جس پر ان کے والد رشی کپور خاصے ناراض بھی ہوئے تھے۔

بہر حال اس تمام تمہید کا مطلب یہ ہے کہ شاید رنبیر اور سونم ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق   سجنے دت کی ''بایو پِک'' میں جہاں رنبیر سنجے دت کا کردار نبھائیں گے وہیں سونم ان کی مبینہ سابق گرل فرینڈ مادھوری دکشٹ کا کردار کر رہی ہیں۔

دیکھتے ہیں کہ یہ ''سابق جوڑی'' سنجے اور مادھوری کے کرداروں سے انصاف کر پاتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ سجنے لیلیٰ بھنسالی کی زیر ہدایت بننے والی  فلم "ساوریہ" کے ذریعے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا ،فلم 9 نومبر 2007 کو ریلز ہوئی تھی۔

بشکریہ:بی بی سی اردو

Read Comments