اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2016 08:41am

مستقبل کے شاہ رخ ، کاجول کون؟

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے ابراہم اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی کی پوتی ارادھیا کو انڈسٹری کی مستقبل کی شاہ رخ کاجول کی جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں سے کانفرنس کے دوران  جب یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ بولی وڈ میں شاہ رخ کاجول کی طرح اگلی جوڑی کے طور پر کسے دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ صرف ابراہم اور ارادھیا کی جوڑی ہی وہ واحد جوڑی ہو سکتی ہے جو شاہ رخ اور کا جول کا متبادل ثابت ہو۔

ایک بھارتی جریدے کے مطابق بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے جب یہ بات سنی تو وہ بہت زیادہ خوش نظر آئے۔ اس بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ۔اگر شاہ رخ نے یہ بات کہی ہے تو ان کے منہ میں گھی، شکر،دودھ سب کچھ۔

واضح رہے کہ ابراہم شاہ رخ کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں جبکہ ارادھیا بولی وڈ اسٹار ایشوریا اور ابھی شیک کی بیٹی ہیں ۔

Read Comments