شائع 28 نومبر 2016 07:30am

اس سبزی کو دیر تک پکانے سے اس کی غذائیت 40 فیصد بڑھ جاتی ہے

اکثر کہا جاتا ہے کہ سبزیوں کو دیر تک نہیں پکانا چاہیئے کیونکہ اس سے سبزیوں میں موجود غذائیت ختم ہوجاتی ہے اور پھر سبزی کھانے کے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

بعض ڈاکٹر اور ماہرین سبزیوں کو تھوڑا کچا پکا رکھ کر کھانے کی ہدایت کرتے ہیں وہ اس لئے کہ اس  سے سبزیوں میں موجود غذائیت موجود رہے ۔

لیکن ایک سبزی ایسی بھی ہے جس کو اگر آپ دیر تک بھی پکائیں تو اس میں موجود غذائیت ختم ہونے کے بجائے 40 فیصد تک بڑھ جاتی ہے اور آپ کی صحت کو بھرپور فائدہ فراہم کرتی ہے۔

اگر آپ گاجروں کو دیر تک پکاتے ہیں تو اس میں موجود وٹامنز اور منرلز 40 گنا تک بڑھ جاتے ہیں ۔

بہت سارے ماہرین پکی ہوئی گاجریں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں اور وہ اس لئے کیونکہ پکی ہوئی گاجریں کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور جن افراد کو کینسر ہوتا ہے ان کے لئے پکی ہوئی گاجریں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

گاجروں میں موجود  وٹامن کے، ای، بی1، بی2، بی3 اور بی6 کے علاوہ وٹامن سی، فالک ایسڈ ، فاسفارس اور موٹاشیم کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ پکی ہوئی گاجروں کے ذریعے آپ درج ذیل بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭ اس کے ذریعےآپ دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭ گاجریں آپ کی بینائی کے لئے بہت مفید ہوتی ہیں۔

٭ اس سے آپ کا نظام ہاضمہ اور جگر کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

٭ گاجروں کے استعمال سے آپ مختلف قسم کے کینسر سے بچے رہتے ہیں۔

٭ آپ کی خون کی شریانوں کی حفاظت کرتی ہیں۔

٭ جلد کو خوبصورت بناتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: لوزنگ ویٹ ڈن

Read Comments